امتیاز شیخ

کے الیکٹرک کے بارے میں عوامی شکایت پر بے پناہ تشویش ہے۔ وزیر توانائی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بارے میں عوامی شکایت پر بے پناہ تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے چیئرمین نیپرا کی ملاقات ہوئی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کی شکایت کے ازالے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے عوامی اور ملازمین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی فراھمی اور ترسیل کے نظام کی درستگی کے لیے احکامات دیئے جائیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ملازمین کی جبری برطرفیوں پر بھی شکایات موصول ہوئی ہیں، ضرورت پڑی تو ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لیے کابینہ کی منظوری سے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے گا جبکہ وزارت لیبر اور وزارت توانائی پر مشتمل شکایتی سیل جلد تشکیل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے