سراج الحق

ایران عالم اسلام کے اتحاد کیلئے مرکزی کردار اور پوری امت کی ترجمانی کرے گا۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ایران عالم اسلام کے اتحاد کے لئے مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سیدمحمد علی حسینی نے سراج الحق کی رہائش گاہ میں ان سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اسلامیت اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 40 سال سے جو خون بہہ رہا ہے وہ اب بند ہو جائے اور وہاں امن قائم ہو تاکہ وہاں کے عوام معمول کی زندگی گزار سکیں۔ ہمارا خیال ہے کہ اس مرتبہ طالبان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی شکست ایک تاریخی موقع ہے اور ہم سب کو مل کر اس کو امت مسلمہ کی تہذیبی فتح میں تبدیل کرنا چاہیے۔ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے ایران اور پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر پر ایرانی حکومت کے موقف کی تحسین کی ہے اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے