مریم نواز

عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں، حساب تو دینا ہوگا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں، حساب تو دینا ہی ہوگا۔ مریم نواز  نے وزیر اعظم عمران خان کے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسوں  کا خوف سامنے آتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان صاحب حساب تو دینا ہو گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، بلکہ ریاستی اداروں کو ذاتی سکورسیٹل کرنے کے لیے استعمال کرنا اور ریاستی اداروں کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے