ترکیہ شام زلزلہ، وزیراعظم نے ریسکیو ٹیموں کے ارکان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم ہاؤس میں شام اور ترکیہ کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی ترکیہ اور شام میں خدمات کو پاکستان میں عوام نے سراہا ہے۔ شاندار پیشہ ورانہ طور پر ریسکیو خدمات انجام دیں اور درجنوں افراد کو ملبے سے نکالا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ کے بھائیوں بہنوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے پاک ترک دوستی کی لاج رکھی اور برادرانہ رشتے میں بے پناہ محبت کا اضافہ کیا۔ ترکیہ سے رشتہ صدیوں پر محیط ہے، تحریک خلافت سے صدیوں پر پھیلا یہ رشتہ مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود برادر ملک سے تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والی پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ارکان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے