شہباز شریف

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشنانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور  افسوسناک ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور  بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کے حل کے بجائے آنکھیں بند کر  رکھی ہیں۔ ایک سال میں ہوئی منہگائی غریب کے لیے قیامت صغریٰ سےکم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جاری اپنے بیان میں میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں جون 2021 میں 15.37 فیصد کا اضافہ ہوا، منہگائی موجودہ حکومت کی بد انتظامی اور بےحسی کے خلاف فردِ جرم ہے۔ غریب ترین پاکستانیوں کے لیے مہنگائی 17.58 فیصد بڑھی جبکہ حکومت پراپرٹی، اسٹاک مارکیٹ کے طاقتور طبقات کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لاتی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی حکومت کی اس سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ مہنگائی قابو نا کر سکے، مہنگائی اور افراط زر میں اضافے کے ساتھ بے روزگاری کا سمندر ہے، آمدن اور روزگار میں کمی ہو چکی ہے۔ حکومت معاشرے کے غریب ترین طبقات پر مہنگائی کے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عام استعمال کی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے