مریم اورنگزیب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے، ‎مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کا شہباز شریف کے خلاف بیان ‎عمران صاحب کی تربیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں انہوں نے اخلاقیات، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے، پہلے معیشت کا جنازہ نکالا پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اب اخلاقیات کو تباہ اور برباد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو قابل ترس لوگ گندی زبان کے استعمال پہ اُتر آئیں ہیں، ‎ خیبر پختونخوا کے لوگ تو غیرت مند اور عزت دار ہیں، اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے