ٹرمپ

ایران ، چین اور روس امریکہ کی عالمی سطح پر توہین کر رہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن {پاک صحافت} سابق امریکی صدر نے اپنی ایک ریلی میں کہا ہے کہ ایران ، چین اور روس عالمی سطح پر امریکہ کی توہین کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اوہائیو ریاست میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بائیڈن حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ، اور یہ دعوی کیا کہ اگر وہ 2020 کے انتخابات میں دھاندلی نہ کی جاتی تو وہ ایک ہفتہ کے اندر ایران کے ساتھ معاہدہ کرلیتے۔ انہوں نے بائیڈن حکومت کی پالیسیوں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ، چین اور روس عالمی سطح پر امریکہ کی تذلیل کررہے ہیں اور بائیڈن اپنی موجودہ پالیسیوں کو نافذ کرکے امریکہ کو تباہ کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران بائیڈن حکومت کے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مکمل ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، قتل و غارت گری کے اعدادوشمار بڑھ گئے ہیں ، غیر ملکی سرحد پار کرکے ہمارے ملک میں داخل ہورہے ہیں اور آج تک کسی کو ایسے واقعات نہیں دیکھے گئے ہیں۔ سابق امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکہ کے ممکنہ انخلاء کے بارے میں کہا کہ اس وقت امریکہ اس معاہدے پر واپس آرہا ہے اور وہ اسرائیل کا وجود ختم کردے گا یا کوئی بڑی جنگ شروع کردے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ جس کے تحت ایران کو 150 بلین ڈالر دیئے گئے ہم فورا دستبردار ہوگئے تھے ۔ یہ ایک بہت ہی بے وقوف معاہدہ تھا اور موجودہ امریکی حکومت اس میں واپسی کے خواہاں ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی اور صدارتی انتخابات ٹھیک طور پر کرائے جاتے تو ہم ایک ہفتہ کے اندر ایران کے ساتھ معاہدہ کرلیتے۔

یہ بھی پڑھیں

جان بولٹن

ایران کا حملہ اسرائیل اور امریکہ کی ڈیٹرنس پالیسی کی بڑی ناکامی ہے۔ جان بولٹن

(پاک صحافت) ٹرمپ دور میں امریکی صدر کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے