کورونا

کورونا سے مزید 56 اموات، مجموعی تعداد 21 ہزار689 ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 56 افراد سے زندگی چھین لی، این سی او سی کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہزار 610 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 877،191 ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 12 جون کو ملک بھر میں 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 1239 نئے مریض سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے