شہباز شریف حمزہ شہباز

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو دورانِ تفتیش شہباز شریف کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے بطور ڈیوٹی جج ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جبکہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوسری جانب تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں مگر تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، جواب ملتے ہی تحقیقات مکمل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کےدوران امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا جواب دے چکے مگر انہیں پسند نہیں آتا، میں نے بڑے واضح انداز میں ایف آئی اے کو جواب دیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نےقانون اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے باوجود اپنے خاندان اور پنجاب کی شوگر ملز کو فائدہ نہیں پہنچایا، منی لانڈرنگ تب ہوتی ہے جب کرپشن ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان شکست کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے