مشعال ملک

کل کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ مشعال ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کل کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام طبقات کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہے، بھارت سیاسی اور حریت رہنماؤں کی آواز دبانے کیلئے کوشاں ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کے اقدامات کررہا ہے، مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو شہید کیا جارہا ہے، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو مذہبی رسومات ادا نہیں کرنے دے رہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھارہا ہے، اگر ہندوستان کو لگتا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے تو یہ ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے