شرجیل میمن

اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد ہوگا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی ماحول کو گرمانے کیلئے بیانات دے رہی ہے، جتنے مصنوعی تجربے کرنے تھے کرلیے، پاکستان کو آگے چلانے کا واحد حل محبت اور یکسانیت ہے۔ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام جس کو چاہے گی ووٹ دے گی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور کئی شامل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت ملک توڑنے کی بات نہیں کرتی، آج سے 4 سال پہلے نفرت کا پودا لگایا گیا، ایک شخص کو بچانے کیلئے اسرائیل کھل کر سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اختیار نہیں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے خلاف سازشیں کررہی ہیں، پاکستان کے دشمن ممالک انہیں فنڈنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے