مریم بلاول

بلاول بھٹو زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنی تو مسلم لیگ ن کی اپنی حکمت عملی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشترکہ مقاصد کے لئے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی اس میں کسی اور کا عمل دخل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کی طلبی پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے اور پہلے کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہو گیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  انتقام سہہ کر برداشت کر کے ان کو ایکسپوز کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے مزید کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے،  اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے نیب اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا ہے اور مقابلہ کرنا ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھانا جانتی ہوں۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اورکسی کا عمل دخل نہیں ہوگا، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے