امیتابھ بچن

امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی

(پاک صحافت) بھارت کے معروف و مشہور اداکار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ کون بنے کا کروڑ پتی کے سیٹ پر تیز دھار چیز بائیں ہاتھ پر لگنے سے نس کٹ گئی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں زخم کی مرہم پٹی کی گئی ہے۔

معروف بھارتی اداکار کا اپنے بلاگ میں مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے مکمل آرام کرنے اور ٹریڈ مل پر نہ چلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اداکار نے لکھا کہ میرا علاج سیٹ پر موجود ٹیم کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے تمام مداحوں سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے