وکلاء

اسلام آباد چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء کا پر تشدد احتجاج

اسلام آباد(پاک صحافت)  اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا،وکلا نے چیف جسٹس بلاک میں داخل ہو کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے،وکلا نے عملے کو باہر نکال کر ججز کو اپنے چیمبر میں محصور کردیا۔

سی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد اور کچہری کے احاطے میں بنائے گئے غیرقانونی چیمبرز رات گئے گرا دیے جس کے بعد آج صبح وکلاء نے ہائیکورٹ کی حدود میں نعرے بازی کی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک میں وکلا ء آئے تو اسپیشل سیکیورٹی پولیس وہاں موجود نہیں تھی، جبکہ اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد ہائیکورٹ میں آئے۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت کی ذلت میں مزید اضافہ، بھارت میں کسان احتجاج کو عالمی شخصیات کی حمایت حاصل ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے دستے اس وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بلاک میں موجود ہیں جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہیں۔احتجاجی وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ، جبکہ وکلا کی جانب سے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی ، وہ واقعے کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں سے لڑ پڑے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے داخلی دروازے بند ہیں ، وکلا اور سائلین کو داخلے سے روک دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ جانے والی سروس روڈ کو بھی بن کردیا گیا ہے۔جسٹس محسن اخترکیانی کی جانب سے وکلاء کو بار روم میں بیٹھ کر بات کی پیشکش کی گئی ہے۔

جسٹس کیانی کا کہنا ہے کہ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے احتجاجی وکلا سے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد کے چیمبر سے ساتھیوں کو نکالیں تاکہ بات ہوسکے،اگر وکلا کو لگتا ہے ان سے زیادتی ہوئی تو بیٹھ کر ہمیں بتائیں

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے