مریم اورنگزیب

سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں۔ انہوں نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو چار سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہورہی ہے، ایک ٹوئٹ توشہ خانے کی گھڑی، ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کردیں لیکن اس کے لئے ضمیر کا جاگنا شرط ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چار سال عمران صاحب نے کفایت شعاری کا جو ڈرامہ کیا، وہ آج تاریخ کے سب سے زیادہ فسکل خسارے کی شکل میں سب کے سامنے، اس لئے اپنے لیکچر اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھینسوں کی نیلامی، انڈے مرغی کٹوں کے تماشے کرنے والے جھوٹ کی دکان چلانا بند کریں۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے، ٹوئٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا۔ میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا، عمران صاحب نے چار سال اپنے شَر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا، اقتدار میں تھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کراتے، صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے