پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے: میجر جنرل بابر افتخار

پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے: میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں، سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہمارے کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔تحقیق کے بغیر الزامات لگانا ٹھیک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔پاکستانی قوم نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا۔ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپور مدد کی۔چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکیسن کا عطیہ دیا۔پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکیسن ہیلتھ ورکرز کو دے دیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کیخلاف نازیبا زبان ہرگز  استعمال نہیں ہونے دوں گا: شیخ رشید

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔جو بھی ایسے بیانات دے رہے ہیں وہ ثبوت سامنے لائیں۔بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن کا عطیہ دے دیا۔ مسلح افواج نے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی ویکیسن قوم کے مسیحاوں کے نام کر دی۔بتایا گیا کہ قربانی کے جذبے سے سرشار پاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پاک فوج چین سے ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج بن گئی۔

اسی حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا ویکیسن عطیہ کی ہے۔پاک فوج پہلی غیر ملکی فوج ہے جس نے ویکیسن کا عطیہ دیا۔چین کی پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے: میجر جنرل بابر افتخار

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے