یوسف رضا گیلانی

قائدحزب اختلاف کیلئے یوسف رضا گیلانی میدان میں آگئے

لاہور (پاک صحافت) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے لئے درخواست جمع کروادی ہے۔ اس دوران ان کے ہمراہ دیگر پی پی رہنما بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے یوسف رضا گیلانی نے درخواست جمع کرادی ہے۔ اس دوران پی پی رہنما شیری رحمان سمیت دیگر اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے لانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی اکیس جبکہ مسلم لیگ ن کی اٹھارہ سیٹیں ہیں۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی حمایت جو پارٹی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی اسی کا امیدوار سینیٹ میں کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے