اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ای وی ایم قانون سازی چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق قانون سازی کو دھاندلی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید استفسار کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ ایسے نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہوجاتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی درستگی کے لیے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست نامکمل قرار دیتے ہوئے شہری کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے