شیری رحمان

حکومت کی ناکام پالیسیوں کیوجہ سے مہنگائی میں سو فیصد اضافہ ہوا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لئے مشکل ترین سال رہا، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی 11.5 فیصد ہو گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جنوری 2021 میں روٹی 7 روپے کی تھی اب 12 روپے کی ہو چکی ہے، نان 12 روپے سے 20 روپے کا ہو گیا ہے، آٹے کی قیمت میں %10 سے زائد اضافہ ہوا ہے، چاول 130 روپے سے 200 روپے کلو ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے