سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے نئے کم قیمت فلیگ شپ فون کی جھلک جاری

کراچی (پاک صحافت) سامسنگ کی جانب سے نئے کم قیمت فلیگ شپ فون کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 ایف ای کو جنوری 2022 میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ کمپنی نے خود اس کے آفیشل خاکے جاری کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فون میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ممکنہ طور پر 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فون کا فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا جبکہ بیک پر کیمرا سیٹ اپ گلیکسی ایس 21 کے ڈیزائن جیسا ہی ہے جس میں 3 کیمرے شامل ہوں گے۔ لیکس کے مطابق فون کا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل جبکہ بیک کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

واضح رہے کہ گلیکسی ایس 21 ایف ای میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ سے لیس فون ہوگا۔ ایس 20 ایف ای کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی کیونکہ ایس 20 کی قیمت 999 ڈالرز تھی۔مگر خیال کیا جارہا ہے کہ ایس 21 ایف ای کی قیمت کم ہوگی کیونکہ ایس 21 کی قیمت 800 ڈالرز سے شروع ہوئی اور اگر 300 ڈالرز کمی کے فارمولے پر عمل کیا گی تو یہ نیا فون 500 ڈالرز کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے