پاک فوج

اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں وزرات داخلہ سے کہا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج لگائی گئی تھی، اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا تھا، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی فوج واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مئی کو فوج کی تعیناتی کا آرڈر آرٹیکل 245 کے تحت جاری کیا گیا تھا، جو صورتحال معمول پر آنے کے واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے