راجہ ریاض

چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کش حملہ کرکے پارٹی تباہ کردی۔ راجہ ریاض

چنیوٹ (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کش حملہ کرکے پارٹی تباہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف جو کچھ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر کمیٹی کی میٹنگ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ اسمبلیاں نہ توڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہماری بات مانی ہوتی تو آج پی ٹی آئی کا یہ حال نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے