جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا اتوار کو اسلام آباد میں الاقصی غزہ فلسطین مارچ کا اعلان

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کا اتوار کو اسلام آباد میں الاقصی غزہ فلسطین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین مارچ کے سلسلے میں منعقدہ پلاننگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے غزہ میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے، معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام، اسپتالوں، مساجد، گرجاگھروں، اسکولوں سمیت آبادیوں پر بارود اور کیمیکل کی بارش کی جارہی ہے۔ ان ظالموں کاہاتھ روکنے کے لیے امت مسلمہ کو آگے بڑھنا ہوگا۔

امیرالعظیم کا مزید کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں میں معمولی غیرت بھی باقی نہیں کہ وہ امریکا کی بغل بچہ ناجائز ریاست اسرائیل کو لگام دے سکیں۔ عالمی دہشت گرد امریکا کو روکنے کے لیے پاکستانی عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر کو مرد و خواتین، بزرگ اور بچے اسرائیلی کی غزہ پر جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں حکمرانوں اور دنیا بھر کے سفیروں کو جگانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے