فیصل کریم کنڈی

مسلم لیگ ن نے اپنا بیانیہ تبدیل کرلیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنا بیانیہ تبدیل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی انتظامیہ نے نواز شریف کی مدد کی، ن لیگ نے قانون کی دھجیاں بکھیریں۔ اس ملک میں میوزیکل چیئر کھیلی جاتی ہے، نواز شریف کو چاہیے تھا کہ الیکشن کی بات کرتے، لیکن انہوں نے نہیں کی۔ نواز شریف کو یقین ہوتا کہ لوگ ان کو ووٹ دیں گے تو وہ الیکشن کی بات کرتے، ن لیگی قائد اپنی سی وی پیش کررہے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ عوام کو ووٹ کے ذریعے کرنا ہے، اس بار ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈلے گا، اگر ایسا ہوا تو انارکی پھیلے گی۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، اس بار سلیکشن نہیں ہوسکتی، ووٹرز کی اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ جلسہ بھرنا الگ بات ہے، ووٹ بھرنا الگ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بنائے ہوئے آئین میں تھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن کرائیں گے، اب کرادیں، پیپلز پارٹی کا ہوم ورک مکمل ہے۔ ہم کبھی بھی نہیں کہتے ہیں کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے باہر ہو، ہم یہ نہیں کہتے ہیں پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سید خورشید شاہ

ماہرین، پروفیشنلز کی تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے