واٹس ایپ

صرف ایک کلک سے واٹس ایپ کے کئی گروپس میں پوسٹ شیئر کرنے کا فیچر متعارف

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اب ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے کہ صارفین صرف ایک کلک کرکے اپنی پوسٹ کو متعدد گروپس میں شیئر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر آپ کی مشکل کو بے حد آسان کردے گا، واٹس ایپ پر زیادہ سرگرم رہنے والے لوگ اکثر اپنے پیغامات ایک سے زائد گروپوں میں بھیجنا چاہتے ہیں تو کمیونٹیز کے نام سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت آپ ایک نئی کمیونٹی بنا کر اس کے اندر مختلف گروپ شامل کرسکتے ہیں، اور پھر آپ کا ایک اعلان ان تمام گروپوں میں نشر ہوجائے گا جو اس کمیونٹی میں شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کا اعلان تین نومبر 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کیا ہے اور یہ فوری طور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں تاہم امید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں آپ کی واٹس ایپ ایپلیکشن اپ ڈیٹ ہوگی اور یہ فیچر دستیاب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے