شہباز شریف

اسرائیل کے ساتھ تجارت کے ساتھ کا جھوٹ پھیلایا جارہا جو قابل مذمت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کے ساتھ کا جھوٹ پھیلایا جارہا جو قابل مذمت ہے۔ وزیر اعظم کہا کہنا ہے کہ ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق؟  فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا، ملک کی ساکھ داؤ پر لگا دی اور ملک کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا، چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے، عمران اور ان کے حواریوں نے کہا کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی، چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی پر بھونڈے الزامات لگائے گئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے یہ بھی کہاکہ عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کیے، عمران خان نے خود خلاف ورزی کرکے آئی ایم ایف پروگرام کو معطل کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف سازش کی گئی، عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ن لیگ نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کر دی ہے، پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے، آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جاری ہے، برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے