طلال چوہدری

سیاسی وفاداری بیچنے والے لوٹوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے صدر مملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی وفاداری بیچنے والے لوٹوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کااختیارنہیں  تو کیا بنی گالہ اور زمان پارک کے پاس ہے؟

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ قانون سازی عمران خان کی انا اور حکم کے تابع نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قانون بھی بنے گا ان شاءاللہ اور عدل کے حصول میں ترمیم بھی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترجمان پی ٹی آئی نے ایوانِ صدر سے قانون واپس بھیج دیا تاکہ لاڈلے کے لئے بینچ فکسنگ ہو سکے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کے ٹوئٹ نے حامد خان کے ٹاؤٹ کی یاد دلا دی۔  خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے