کامران ٹیسوری

جو شخص ریاست کیخلاف ہوگا اس سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ گورنر سندھ

لاہور (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ جو شخص ریاست کے خلاف ہوگا اس سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں اور معیشت کا مرکز تھا، جسے نظر لگ گئی ہے، ملکی معیشت کے استحکام کے لیے دعا کی ہے۔ ساری بات نیتوں کی ہوتی ہے، سب کو اپنی نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اتفاق کے بجائے نفاق پیدا کیا گیا تو سیاسی جماعتیں اپنا وجود کھو دیں گی۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کا مسئلہ ریاست کے ساتھ ہے، میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں نے کراچی میں تمام دوستوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی ہے، میری گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پرویز الہی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، دو ہفتے بعد دوبارہ لاہور آوں گا اور بیٹھ کر طے کریں گے ملک کو کیسے آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم شہباز شریف سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے