مریم اورنگزیب

بے بنیاد اور شر انگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد اور شر انگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ بے بنیاد اور شر انگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے