احسن اقبال

احسن اقبال کا صوبائی حکومتوں کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے خط

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق انکی جانب سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے خط میں کہا ہے کہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے قومی منصوبے سے منسلک ہوں، ہر صوبہ اس ضمن میں ایک فوکل وزیر کی نامزدگی کرے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ صوبائی حکومتیں اب تک ہونے والی پیش رفت سے وفاق کو آگاہ کریں، صوبے وفاق کو بھیجی گئی رپورٹ میں نقصان سے نمٹنے کی تجاویز دیں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے سے وفاق کو آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبے بروقت اور مشترکہ ایمرجنسی اقدامات کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔ دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے رقوم پرائم منسٹر ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر جی-12164 میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے