بلاول بھٹو

عمران خان نے اپنے ایک وزیر سے خود خط لکھوایا، معاملہ قومی سلامتی کا نہیں، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی آمیز خط سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ایک وزیر سے خود خط لکھوایا، خط کا معاملہ قومی سلامتی کا معاملہ نہیں ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان فقط  اداروں کو دباؤ میں ڈال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ  ہر کسی کی ذمہ داری ہے اس انا پرست شخص کو جو اپنی کرسی کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، اس کو ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نا ہی کوئی نوٹی فیکیشن دیا گیا ہے، نا ہی کوئی پیغام آیا ہے، خط کا سوال جو ہے وہ آپ تین دن کے بعد پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انفارمیشن کے مطابق یہ خط ان کے کسی وزیر نے لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے