یہ ملک پی ٹی آئی کے ایجنڈے کیلئے نہیں بنایا گیا، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس ایجنڈے پر پی ٹی آئی چل رہی ہے، یہ ملک اس کے لیے نہیں بنایا گیا۔ عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کل مُٹھی بھر شرپسند عناصر نے امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہر احتجاج کیا ہے، 9 مئی واقعات میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شرپسند جماعت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام سبوتاژ کرنے پر عمل پیرا ہے، اس جماعت کے لوگ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں ہمارے لیڈر کو رہائی ملنے کے بعد پاکستان کو امداد دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان کی ماضی کی روش بھی ہمیشہ ملک دشمنی کی رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا اچھا اثر سامنے آ رہا ہے، غیر ملکی سفیر مثبت جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کر رہے ہیں، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ اپنے خون پسینے سے اس ملک کو سنواریں گے، اُنہوں نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے