شرجیل میمن

توشہ خانہ سے لی گئی گھڑیوں کی فروخت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر طلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے توشہ خانہ سے لیئے گئے نایاب تحائف پر پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ توشہ خانہ سے لی گئی گھڑیوں کی فروخت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ سے لی گئی گھڑیوں کی فروخت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ آج بھی نیب اور ایف آئی اے عمران خان کو ریلیف دے رہی ہیں، انہیں کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے ، کیا وجہ ہے کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیا ایک دفعہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو نام ایف آئی آرکے لیے دیے گئے وہ صحیح ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے