حسن مرتضی

اب 90 دن میں الیکشن ہونے ضروری ہیں۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اب 90 دن میں الیکشن ہونے ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما حسن مرتضی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نئی مردم شماری کی منظوری دی لیکن حلقہ بندیاں ضروری نہیں، نشستیں نہیں بڑھتیں تو نئی حلقہ بندی کی ضرورت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، انتخابات کا حصہ نہیں بنتے تو تمام جدوجہد ضائع ہو جائے گی۔ پیپلزپارٹی نے 85ء میں انتخابات کا بائیکاٹ کیا،بائیکاٹ کے نیتجے میں غیرجمہوری رویئے سیاست میں آئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ غیرجمہوری رویئے نے بنیادی طور پر سیاست کو کمرشلائز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے