خورشید شاہ

بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کرسکتی تھی لیکن نہیں ہوسکا، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے نگران حکومت کرسکتی ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل بلز پر اٹھہتر فیصد ٹیکسز جبکہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے باعث غریب خودکشی کرنے پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے