اسحاق ڈار

آپ نے بہت دیرکردی، اسحاق ڈار کا مولانا عبدالغفور حیدری کو جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) آپ نے بہت دیر کردی، بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے ڈار کا غفور حیدری کو جواب۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔ جے یو آئی کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری موجود تھے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار نے نمائندگی کی۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم از کم بلوچستان میں تو مل کر حکومت بناسکتی ہیں، اس پر ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی، گزشتہ چار دن سے آپ سے رابطہ کررہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے اب پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔ جے یو آئی اور ہمارا پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے