مہنگائی

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو، عوام کی چیخیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔  یاد رہے کہ  ملک میں مہنگائی 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 9.05 فیصد تک جا پہنچی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 4.82 فیصد اور ٹماٹر 4.67 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 9.54 فیصد،انڈے 12.96 اور آٹا 1.46 فیصد مہنگا ہوا جب کہ مارچ میں سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں چینی 23.47 فیصد مہنگی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔  ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا اس طرح مارچ میں مہنگائی 9 فیصد سے بڑھ گئی جب کہ فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی، جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 8.34 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر آٹا 18.94 فیصد مہنگا ہوا، گندم 35.17 فیصد، چکن 40.73 اور انڈے 64.62 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ  گھی 17.46 اور کوکنگ آئل 15.25 فیصد مہنگا ہوا۔ یاد رہے کہ جولائی سے مارچ تک آلو 39 اور گندم 32.62 فیصد مہنگی ہوئی ،اسی عرصے میں چینی24.27 فیصد،آٹا 15 اور گھی 19.35 فیصد مہنگا ہوا جب کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ساڑھے 50 فیصد سستے ہوئے، سبزیاں 22، آلو 6.25 ٹماٹر 3 اور پھل 2.83 فیصد سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے