مرتضی وہاب

اب تک مردم شماری کے سرکاری نتائج ہمارے پاس نہیں آئے، مرتضی وہاب

کراچی (پا ک صحافت) کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اب تک مردم شماری کے سرکاری نتائج ہمارے پاس نہیں آئے، جس صوبے کی جتنی آبادی ہے اتنی ہی دکھانی چاہیے، کسی کو مردم شماری پر شکوک و شہبات نہیں ہونے چاہییں۔ مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ دھرنے چھوڑ دیں کراچی والوں کو کام چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملک بھر کے مڈ کیرئیر کورس کے زیر تربیت افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت افسران میں نکھار پیدا کرتی ہے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ٹی) افسران کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تمام افسران کو مڈکیرئیر کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ اچھے تعلیمی اداروں سے پڑھنے کے باوجود بھی جوان پاکستان سے باہر چلے جاتے ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک سرکاری ادارے سے تعلیم حاصل کی، ہم ہی ہیں جو ملک پاکستان کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں بارشوں کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اب ایسا نہیں کہ لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن اب افسران فائلوں پر دستخط کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے