یوٹیوب

یوٹیوب کی جانب سے صحت و امراض سے متعلق ویڈیو پر معلومات یا خبردار کے لیبل کا آغاز

کراچی (پاک صحافت)  فیس بک کی طرح یوٹیوب نےبھی  صحت و امراض سے متعلق ویڈیو پر معلومات یا خبردار کے لیبل کا آغاز کردیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کا مقصد صحت سے متعلق درست معلومات کی فراہمی اور غلط معلومات کی حوصلہ شکنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب دنیا کے دیگر خطوں کی طرح برازیل، بھارت اور جاپان سے اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو کو مجاز ہسپتال یا میڈیکل ادارے کی ویڈیو یا پھر دیگر ٹیگ سے واضح کیا جائے گا تاکہ غلط طبی معلومات پھیلنے کو روکا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس یہ سروس امریکا میں شروع کی گئی تھی۔ فیس بک کی طرح یوٹیوب نے کووڈ 19 وبا کے عروج میں اس آپشن کا استعمال کیا کیونکہ افواہوں اور غلط معلومات کا بازار گرم تھا۔ اگرچہ غلط معلومات والی ویڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئیں لیکن درست طبی موضوعات والی ویڈیو کو فروغ دینے سے  افواہوں اور عطائیت بھری معلومات کا دائرہ محدود ضرور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

(پاک صحافت) دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے