جسم کی نمائش کی وجہ سے بالی وڈ فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، اداکارہ فاطمہ آفندی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے فلم کرنے سے منع کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ فاطمہ آفندی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز اینکر اور مقبول اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں، اس کے علاوہ فاطمہ اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ ‘بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم تھی جس کے لیے مجھ سے رابطہ کیا گیا، کچھ سال قبل مجھے ایک فون کال آئی جس میں کہا گیا کہ اس طرح بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کرنا پسند کریں گی؟’ فاطمہ آفندی نے کہا کہ ‘میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے جواب دیا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں لیکن میں نے اپنے لیے کچھ باؤنڈریز سیٹ کی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں’۔ اداکارہ نے کہا ‘فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، کچھ ایسے سین عکسبند کرانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں’۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے