احسن اقبال

عمران خان اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا  کہنا ہے کہ عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سکریٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدم اعتماد کی شکست سے بچنے کیلئے یا اس کا داغ دھونے کیلئے ہجوم گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔ وزراء کے بیانات ہیں کہ رکن اسمبلی کو ہمارے ہجوم سے گزرنا ہوگا، اس طرح کے اقدامات ہٹلر اپنے مخالفین کیلئے استعمال کرتا تھا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں، اس وقت ہر اتحادی کو ایوان میں بھی اور عوام کی عدالت میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔ پاکستان کی عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے، عوام اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، اگر کوئی بھی اس مہنگائی حکومت کو ووٹ دے گا اگلے الیکشن میں اس سے بدترین انتقام لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے