سینیٹ

کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی قیام کابل سینیٹ سے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی انسداد منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی قیام کابل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا۔ بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی تو بل کے خلاف 9 اور حق میں 28 ووٹ آئے۔ رضا ربانی، طاہربزنجو، کامران مرتضی بل منظوری کے حق میں کھڑے نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بل فوری منظور کئے جانے کی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی طرف سے مخالفت آئی۔ بل پیش کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے، اس بل کے تحت اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ اہم بل ہے جو پورے کے لئے اہم ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا فیوچر پلان دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بارہ بلز ایک دن میں کس طرح پڑھے جا سکتے ہیں، ہمیں ربر اسٹامپ نہ بنایا جائے، دنیا ہمارا تمسخر اڑا رہی ہے ، محسن عزیز بل منظوری پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے