احسن اقبال

ہمارا ہدف پی پی نہیں بلکہ عمران نیازی اور جعلی نظام ہے، احسن اقبال

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نہیں بلکہ ہمارا ہدف عمران خان نیازی اور اس کا جعلی نظام ہے۔  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نئے اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ پی پی سے متعلق انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب ہماری قیادت کے خلاف جو بھی بیان دیں گے ہم اس پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے صوبائی ہپیڈ کوارٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہان کی جماعت پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کوئی تصادم نہیں چاہتی۔ کیوں کہ ہمارا ہدف کوئی دیگر جماعت نہیں بلکہ عمران نیازی اور اس کا جعلی نظام ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ’ عمران نیازی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں۔ نیازی متکبر اور انتقامی ہوتے ہوئے کبھی بھی سیاستدان نہیں بن سکتا‘۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے وزیراعظم سے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ انہیں غیر ملکی سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف کے بارے میں بتائیں۔عمران خان کو بیرونی ریاستوں سے ملنے والے تحائف کے غبن سے پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے، انہوں نے وزیراعظم سے غیر ملکی فنڈنگ کی رسیدیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے