افغان

ابتک کتنے غیر قانونی مقیم افغان بابِ دوستی سے واپس گئے؟

(پاک صحافت) غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بابِ دوستی کے راستے انخلاء جاری ہے۔ لیویز حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے 27 ہزار 4 سو سے زائد افغان شہری بابِ دوستی کے ذریعے واپس جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں غیر قانونی مقیم افراد کی تلاش کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ لیویز حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کا انخلاء منظم بنانے کے لیے جوائنٹ کنٹرول سسٹم بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے، اس میں توسیع نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے