نوازشریف

سرکاری دفتر میں عمران خان کی تصویر اتار کر نوازشریف کی تصویر آویزاں

ملتان (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے کھوکھلے نعروں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ عوامی سطح پر حکومت کے خلاف نفرت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اب سرکاری دفتر سے عمران خان کی تصویر اتار کر نواز شریف کی تصویر نصب کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کے ملازمین نے دفتر میں نصب عمران خان، چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کی تصاویر کو اتار کر نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر آویزاں کردی ہیں۔ اس دوران ملازمین کی جانب سے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مریم نواز کے پرسنل سیکریٹری ذیشان ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میونسپل کارپوریشن آفس ملتان میں عمران خان، گورنر پنجاب اور شاہ محمود قریشی کی تصاویر اتار کر میاں نواز شریف صاحب کی تصویر لگادی گئی۔ انشاءاللہ بہت جلد یہ مناظر وزیراعظم ہاوس میں بھی نظر آئیں گئے۔

https://twitter.com/i/status/1375848407642738693

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے