خواجہ سعد رفیق

وفاق اور صوبوں میں انتخابات تلخ ترین تنازعات کو جنم دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں انتخابات تلخ ترین تنازعات کو جنم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر جج صاحبان کے اٹھائے گئے سوالات نہایت اہم ہیں، انھیں نظر انداز کر کے آگے بڑھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، صوبائی اسمبلیاں فرد واحد کے احکامات پر بغیر وجہ بتائے توڑی گئیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کا ووٹ گنے بغیر انھیں ڈس کوالیفائی کرنے کا حکم قانون اور آئین سے متصادم تھا، ریویو کا فیصلہ زیرالتو کیوں ہے؟ انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں تو ان سولات اور مقدمات کو اکٹھے دیکھا جائے، جمہوریت میں کسی اتھارٹی کو فیصلے کرنے کی بلائنڈ پاور حاصل نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف اور آئین کی پامالی ریاست کی سالمیت کو خطرات سے دوچار کررہی ہے۔ وفاق اور صوبوں میں چند ماہ کے وقفے سے انتخابات تلخ ترین تنازعات کو جنم دیں گے، دو صوبوں میں پرانی مردم شماری اور وفاق سمیت بقیہ دو صوبوں میں نئی مردم شماری پر انتخابات قومی وحدت کیلئے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے