عظمی بخاری

پرویزالہٰی ایک روندوں بچے کی طرح ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجما ن عظمی بخاری نے کہا ہے کہ  پرویزالہٰی ایک روندوں بچے کی طرح ہیں، ان کو پتہ ہے میں ہار گیا ہوں۔ انہوں  نے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن اور گنتی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس تعداد 177 ہے جو پہلے دن سے ہمارے پاس موجود ہے۔جھے سمجھ نہیں آرہی تحریک انصاف کیا کیس لڑرہی ہے، ایک طرف کہے رہے ہیں کہ ہمیں سات دن کا ٹائم دیں، اب سات دن میں کون سا حج ختم ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے مزید کہاکہ سات دن میں کون سے لوگ احرام توڑ کر واپس آجائیں گے، خام خواہ عدالتوں کا ٹائم ضائع کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بھی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔پرویز الہٰی پچ پر بیٹھ کر رورہے ہیں کہ کھیلنے نہیں دوں گا، مجھے امید ہے سپریم کورٹ آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے