عطا تارڑ

عمران خان حکومت کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر شہباز شریف کو پریشر میں لاکر اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی اور شاپنگ مال کا این او سی لینا چاہتے تھے، شکست کی خفت مٹانے کے لیے سردار تنویر نے یہ حرکت کی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم کی سیٹیں پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر اپنی ہوم یو سی میں ہارے ہیں، راولا کوٹ، حویلی، مظفر آباد میں بھی ہار چکے ہیں، یہ جیتے کہاں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی جماعت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے، کل کشمیر کاز کو دھچکا لگا ہے کہ پاکستانی آپس میں لڑتے ہیں، فال نکال کر عبدالقیوم کو وزیراعظم بنایا گیا، سردار الیاس نے پیسے دے کر وزارت عظمیٰ خریدی، کشمیر کا وہی حال کیا جا رہا ہے جو پاکستان کی سیاست کا کیا ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں آج اجازت دیں تو سردار تنویر اسلام آباد میں داخل نہ ہو سکیں، کشمیر میں ان کا بیانیہ ریجیکٹ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے