قمر زمان کائرہ

جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ  یہ الیکشن جیت کر جو فساد پیدا کیا گیا ہے ہم  نے اس کا جواب دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت نے کہا ہے اس الیکشن میں صرف ن لیگ کی سپورٹ تک ہی نہیں رہنا، اب چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے پر پیپلز پارٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے