عامر میر

پنجاب کی نگران حکومت کا تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا  الٹی میٹم

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کو الٹی میٹم دے دیا۔ صوبائی نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 24 گھنٹوں میں دہشتگردوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کردے، 30 سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاع ہےکہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ 24 گھنٹے میں ان دہشت گردوں کو  پنجاب پولیس کے حوالےکیا جائے ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاری سے پہلے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، 9 مئی کو ریاست کی رٹ چیلنج کی گئی، حملہ آسانی سے روکا جا سکتا تھا لیکن پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن اب پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے، دہشت گردی کے وائرس کا علاج ویکسین یا میڈیسن سے نہیں ہے، اس وائرس کے علاج کے لیے سرجری کی ضرورت ہے اور انشا اللّٰہ سرجری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے